سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا ہر ہفتے ایک کالج، یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگانے کا اعلان
ووٹنگ کا وقت اور طریقہ
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کو ۲۰۲۶ کے لیے اقوام متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا
ووٹروں کی تعداد اور پولنگ سٹیشنز
حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 125 ہے، جن کے لئے 185 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات پر منفی بیانیہ، بیس لاکھ پاکستانیوں کے مفاد پر وار
امیدواروں کا مقابلہ
ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فخر نشاط کے درمیان مقابلہ ہے۔
سیٹ کی خالی ہونے کی وجوہات
یاد رہے کہ یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔








