پروفیسر حمید احمد خان اسلامیہ کالج سول لائنز میں پرنسپل تھے، اردو کو بطور علمی و سرکاری زبان بنانے کی حمایت میں اکثر اظہارِ خیال کیا کرتے تھے۔

مصنف کی تفصیلات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 53

یہ بھی پڑھیں: گلوکار سانول عیسی خان خیلوی کا نیا گیت ‘ریئر’ ریلیز کردیا گیا

تاریخی پس منظر

پنجاب یونیورسٹی میں اْردو ذریعہ تعلیم کے لئے تحریک 1962-63ء میں پروفیسر حمید احمد خان (برادر مولانا ظفر علی خان) اسلامیہ کالج سول لائنز میں شعبہ انگریزی ادب کے سربراہ اور پرنسپل کالج تھے اْردو کو بطور علمی و سرکاری زبان بنانے کی حمایت میں تقریبات میں اکثر اظہارِ خیال کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انفلوئنسر سوفی رین نے اپنی آمدن کا انکشاف کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا

وائس چانسلر کی ملاقات

اْن کو حکومتِ مغربی پاکستان نے 1962ء میں پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ چنانچہ بطور صدر سٹوڈنٹ سرکل پاکستان یوتھ موومنٹ کی حیثیت سے میں اْن سے ملنے گیا اور اْن سے گزارش کی کہ وہ اپنے نظریات کا پاس رکھتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں اْردو زبان کی ترویج اور اِسے ذریعہ تعلیم بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ اْردو زبان کو بطور تدریسی زبان پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات اور کالجوں میں اپنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سٹوڈنٹس کی تحریک

وائس چانسلر صاحب نے فرمایا کہ اکیڈمک کونسل میں انگریزی کی حمایت کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ میں اپنے آپ کو کمزور پاتا ہوں۔ میں نے دوبارہ عرض کیا کہ جناب وائس چانسلر صاحب ہم آپ کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے اْردو زبان کو بطور ذریعہ تعلیم بنوانے کے لئے تحریک برپا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی

حمایت کے لئے دستخط جمع کرنا

اس پر اْنہوں نے کہا آپ اْردو زبان کو پنجاب یونیورسٹی میں ذریعہ تعلیم قرار دلوانے کی حمایت میں 10 ہزار طلباء کے دستخطوں کا خریطہ انہیں پیش کریں تاکہ اکیڈمک کونسل میں بھرپور طریقے سے طلباء کے اس مطالبے کو پیش کر سکوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

مشاورت اور منصوبہ بندی

پنجاب یونیورسٹی سے واپسی پر وائس چانسلر صاحب سے ملاقات کا احوال بتانے اور مشاورت کے لئے سینئر ساتھیوں آفتاب احمد قرشی، سید افتخار شبیر، ایم اے ایم صدیقی اور طلباء ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر پختون شہریوں کی نسلی بنیادوں پر گرفتاری کا الزام، پولیس کی جانب سے تردید

تحریک کا آغاز

بعدازاں یوتھ موومنٹ سٹوڈنٹس سرکل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا کر اْردو کو پنجاب یونیورسٹی میں تدریسی زبان بنوانے کی حمایت میں تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ دوستوں کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور لاہور کے تمام کالجوں میں کالج یونینوں کے عہدیداران سے ملاقات اور مشاورت کرتے ہوئے اْردو ذریعہ تعلیم کمیٹیاں بنانا شروع کر دیں جنہوں نے اردو ذریعہ تعلیم کی حمایت میں دستخط مہم شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: میرے علم میں ایسے جج صاحبان بھی تھے جو سیانے وکیلوں سے مشورے کے بعد ہی فیصلہ لکھواتے اور فیصلوں کی انگریزی بھی انہی وکلاء کی ہوتی تھی۔

کمیٹیوں کی تشکیل

اس ضمن میں، میں نے پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید محمد عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ اْن سے مزید ملاقاتیں، مشاورت، رہنمائی کے حصول کے لئے اْردو ذریعہ تعلیم کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے تک جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے جنوبی افریقا میں مقیم پاکستانی جعلی ویزے پر دبئی سے ڈی پورٹ

سمینار کی تیاری

جلد ہی ہم نے یوتھ موومنٹ و سٹوڈنٹس سرکل کی جانب سے ایک بڑے سیمینار کی تیاری شروع کر دی۔ پاکستان میں اردو زبان کو بطور تدریسی زبان اپنانے کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر بی این آر سینٹر بمقابل پاک ٹی ہاؤس واقعہ مال روڈ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جسٹس شیخ انوار الحق نے فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی کابینہ کا پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم

سمینار کے نتائج

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں سابق مرکزی وزیر اور اس وقت کے اٹارنی جنرل پاکستان چودھری نذیر احمد خاں، ڈاکٹر وحید قریشی اور ڈاکٹر سید عبداللہ جیسی دانشور شخصیات شامل تھیں۔ اِس سیمینار کی سفارشات کو اخبارات میں بڑی پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی

اخبار کے ایڈیٹرز سے ملاقاتیں

راقم نے بطور کنوینئر اْردو ذریعہ تعلیم تحریک کی حیثیت سے طلباء کے وفد کے ساتھ اخبارات کے ایڈیٹرز سے ملاقاتیں کی اور اْنہیں مذکورہ سیمینار کی سفارشات کی روشنی میں اْردو زبان کو تدریسی زبان بنانے کی حمایت میں ادارئیے لکھنے کی درخواست کی۔ اخبارات نے اْردو زبان کو ذریعہ تعلیم قرار دینے کی حمایت میں اداریئے لکھے۔

نتیجہ

جس کے باعث یوتھ موومنٹ کے طلباء و کارکنوں کے لئے کالجوں اور یونیورسٹی کے شعبہ جات میں جا کر پروفیسرز سے اجازت اور سٹوڈنٹس سے اْردو ذریعہ تعلیم کی حمایت میں دستخط لینے میں آسانی پیدا ہوئی۔ (جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...