ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے پاس ان دنوں کچھ آفر آنے کا امکان ہے، روزگار میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ آپ کے حق میں بہتر ہو گی، آج کچھ رقم ہاتھ آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم ہمیں غلام بنانے کا حربہ ہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جس بھی طرح کے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں اُس سے نکلنے میں چند دن درکار ہیں، مگر اس کے ساتھ خود کو بھی ٹھیک کرنا ضروری ہے۔ آپ کا راستہ شاید مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیوی پر تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ آپ کو کسی بھی قسم کا لالچ دے رہے ہیں، آپ نے اُن کے معاملے میں نہیں آنا اور صرف اپنے معاملات کو ان سے چھپا کر رکھنا بھی ہے۔ اندرون خانہ سازش ہو رہی ہے، خیال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے سے متاثرہ اسرائیلی شہر بات یام کے علاقوں کی بحالی میں تقریباً 5 سال کا وقت لگے گا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن اہم ہے، آپ بس زبان کو بند رکھیں۔ جو نصیب میں ہو گا وہ خود چل کر آپ کے سامنے آ جائے گا۔ زبان کھلی تو دوسروں کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تباہی کے ذمہ دار بنی پی ٹی آئی اور وہ لوگ ہیں جو 2018 میں انہیں اقتدار میں لائے، رانا ثناء اللہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن دنوں گھر میں کشیدگی ہوتی ہے، آپ کی توجہ کسی اور طرف ہو جاتی ہے، جس سے بات بگڑ رہی ہے۔ اپنا رول ادا کریں اور جو فیصلہ لینا ہے، لیں تاکہ آگے بڑھنے میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا: بیرسٹر سیف
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک باہر کا شخص آپ کی مدد کو تیار ہو گا۔ آپ کا ایک رُکا ہوا کام بحکم اللہ ہو سکتا ہے۔ آپ جس بھی مشکل میں تھے، آج انشاءاللہ اُس سے نکلنے کو بالکل تیار بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے لیگ سپنر رشاد حسین نے لاہور قلندرز کو دوبارہ جوائن کرلیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خاص خیال رکھیں، آپ نظربد کا بھی شکار ہیں، اس لئے کہتے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ زبان مت چلائیں۔ اب روحانی طریقے سے اس سے نکلنا ہے۔ نماز سے مدد لازمی لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو مکمل تباہی ہوگی: ناصر جنجوعہ
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
رکاوٹیں دینے والا زحل ان دنوں زائچے میں ہے، جو تنگ کر رہا ہے۔ اگر اس کی شدت میں کمی چاہتے ہیں تو پھر راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور چند دن محتاط انداز سے گذاریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سفارتی تنہائی، برکس ممالک کا بھی اتحاد سے نکالنے پر غور
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بنے بنائے رشتے اب خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ سب تیزی سے ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ جب اکیلے رہ جائیں گے تب معلوم ہو گا۔ آج اس حوالے سے وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خسارے سے کیوں نجات نہیں دلائی جاتی؟ بجلی، گیس، پانی کی قیمتیں بڑھ کر اس مقام پر آ گئی ہیں کہ عام آدمی کا گھریلو بجٹ ان کا ساتھ نہیں دے رہا۔
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ سچی توبہ سے کام لیں۔ جہاں ستارہ موجود ہے وہ ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے رکاوٹیں ظاہر کر رہا ہے اور آپ کی توبہ ہی بند راستہ کھول سکتی ہے۔ معافی مانگنے میں پہل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے اور سعودی عرب کی ریاض ایئر کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
موبائل اور آپ ہیں، باقی کاموں میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایک اچھا وقت آپ کے ہاتھوں سے نکل بھی رہا ہے، کیوں خود کو آگے چل کر مشکل میں ڈالنے کے در پر ہیں؟
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بار بار بندش جیسی صورتحال کا شکار ہوجاتے ہیں اور بنے بنائے کام بھی خراب ہو جاتے ہیں۔ اس لئے روزانہ سورہ¿ حشر کی آخری تین آیات پڑھ کر گھر سے نکلا کریں، بے حد ضروری ہے۔








