تحریک انصاف نے تحریک چلائی تو کیا ہو گا۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے

تحریک انصاف کی تحریک پر رانا ثناء اللّٰہ کے خیالات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے تحریک چلائی تو کیا ہو گا۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے۔

تحریک کا خطرہ

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں کہ اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب 10 مئی ہو گیا، اس کے بعد ویسے بھی 2 سال گزر جائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اور کارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کی پیش کش

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے واضح کہا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں گے، وزیرِ اعظم نے یہ پیش کش لازماً کسی مشاورت کے بعد کی ہو گی۔

عدالتی فیصلے اور ان کے اثرات

قاضی فائر عیسیٰ نے فیصلے قانون کے مطابق کیے۔ قاضی فائز اس بنیاد کے اوپر نہیں گئے کہ ان فیصلوں پر عوامی سطح پر کیا کہا جا رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ قاضی فائز کے ساتھ براسلوک نہ کیا ہوتا تو پی ٹی آئی کو ریلیف مل جاتا۔ چیف جسٹس کو اس قسم کی چیزوں سے بالا تر ہو کر فیصلہ کرنا چاہیے، قاضی فائز کا بھی یہی مؤقف تھا۔ بادی النظر میں انہوں نے بالاتر ہو کر فیصلے کیے، پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایسے فیصلے بھی ہیں کہ بعض لوگ اس سے بالاتر نہیں ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...