ارشاد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، میڈیا سے گفتگو میں اگلا ٹارگٹ بتا دیا

ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اولمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ شائقین نے پھول نچھاور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں نے ضیاء الحق اور مشرف کا دور ختم ہونے پر بھی اپنی اور ملک کی سمت درست نہ کی، دولت اور جائیدادوں میں اضافہ کرنے میں لگے رہے۔
استقبال کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کا استقبال کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے لیے پاکستانی اولمپیئن رول ماڈل ہیں۔
ارشد ندیم کا عزم
’’جنگ‘‘ کے مطابق ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا: ’’پاکستانی قوم اور میڈیا کا شکر گزار ہوں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتوں گا۔ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 50 سال بعد ہمارا گولڈ میڈل آیا ہے، کوشش کروں گا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس میں بھی ملک کا نام روشن کروں۔ پاکستان میں ایتھلیٹکس کی چیمپئن شپ ہونی چاہیے تاکہ نوجوانوں کو موقع ملے، پاکستانی قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔