پی پی 52 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا
ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی فتح
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک چلانا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے، پاکستان میں انہیں خوش آمدید کہیں گے، عطااللہ تارڑ
غیر حتمی نتائج
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 702 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بتائی، گل پلازہ سانحہ نے سب پر پانی پھیر دیا: مفتی منیب
مقابلہ کرنے والے امیدوار
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 39 ہزار 18 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 39 ہزار 684 ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل ہوئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے فارم 47 جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق
ووٹنگ کا عمل
ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تاہم دس منٹ کیلئے الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹنگ روکی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئے الگ جرمانہ سلیب متعارف
پولنگ سٹیشنز کی صورتحال
ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر پولنگ سٹیشنز پر گہما گہمی رہی۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں جھگڑے بھی ہوئے اور نعرے بازی جاری رہی، اس دوران دھاندلی کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد
حلقے میں 2 لاکھ 96 ہزار 563 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن کیلئے 185 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، اور ان میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، اچھرہ جیولری مارکیٹ کے بعد ہال روڈ مارکیٹ میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ
حنا ارشد وڑائچ کی جیت کا جشن
حنا ارشد وڑائچ نے اپنی جیت کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا۔ جیت پر حنا ارشد وڑائچ کے گھر پر جشن کا سماں رہا، کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کی۔
خالی نشست کی وجوہات
واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔








