بابر اعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے سوال پر کپتان سلمان علی آغا کا کیا جواب؟

سلمان علی آغا کا بابر اعظم کے ساتھ تعلقات پر ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ساتھی کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ تعلقات اور انہیں انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو نشانہ بنانے والا باپ بیٹے پر مشتمل جھپٹا مار گینگ لاہور سے گرفتارمگر کیسے پکڑے گئے؟ جانیے
پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف کامیاب میچ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اتوار کو پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔ پاکستان نے بنگلادیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔ محمد حارث 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 45 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: Punjab Government Orders Arrest of PTI’s 1590 Workers
پریس کانفرنس میں گفتگو
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ خوشی بہت ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہمیں کرکٹ کیسی کھیلنی ہے، فینز کو تفریح مہیا کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس جزوی معطل، ترجمان
سوشل میڈیا افواہیں
سلمان علی آغا نے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر گردش کرتے سکرین شاٹس جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سلمان نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے اور دونوں کرکٹرز کے درمیان تعلقات اچھے نہیں، کے بارے میں بھی بات کی۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بابر اعظم کو اَن فالو کردیا جس پر جواب دیتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ 'میں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر کبھی فالو ہی نہیں کیا تو اَن فالو کیا کرنا ہے، لوگ ایسی ہی باتیں کرتے رہتے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی اے پی یو اے ای کے زیر اہتمام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، 23 ٹیموں کی شرکت
دوستی کی وضاحت
سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر میرا 2008 سے سکول کا دوست ہے، تب تو اتنا سوشل میڈیا بھی نہیں تھا، بس لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے بابر کو اَن فالو کر دیا، ایسا کچھ نہیں ہے، میں نے میچ سے پہلے بابر سے بات کی تھی، ہم یہ ساری چیزیں دیکھ کر صرف ہنستے ہی ہیں۔
“I’ve never followed Babar Azam on instagram, he is my friend since school days (2008), i spoke to him just before this match and we just laugh about these things”
-Salman Ali Agha pic.twitter.com/Q2LKN68heZ
— Jalaad حمزہ (@SaithHamzamir) June 1, 2025
یہ بھی پڑھیں: عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
کپتانی کے دوران کرکٹ کا معیار
اس کے علاوہ بنگلادیش کے خلاف میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ جب تک میں کپتان ہوں، ہمیں ایسے ہی کرکٹ کھیلنی ہے، ہمیں بولروں اور بیٹرز کو انڈر پریشر رکھنا ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مین ٹیم یہی رہے لیکن کوئی بھی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں، سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
پرفارمنس کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ محمد حارث نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا، ہم ڈومیسٹک کو بھی عزت دیں گے اور اس پرفارمنس کی بھی اہمیت رہتی ہے، پی ایس ایل سے بھی کھلاڑی آ رہے ہیں۔