بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا

بنگلا دیش کا نیا ریکارڈ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنے 13 سال پرانے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ کو توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے امیدوار کا صرف اپنے حلقہ سے انتخاب لڑنے کو لازمی قرار دینے کی درخواست خارج کردی
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جھلک
بنگلا دیش نے اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی سکور بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس ادا کرنے کا حکم
بنگلادیش کا ریکارڈ سکور
لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلا دیش کا سب سے بڑا سکور ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل بنگلا دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کے صارفین کے لیے خوشخبری
سیریز کا نتیجہ
واضح رہے کہ 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔
پاکستان کی فتح
پاکستان نے بنگلادیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔ محمد حارث 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد حارث نے 45 رنز بنائے۔