منیب بٹ کا ’’قربانی کا اونٹ‘‘ بھاگ گیا، مداحوں سے خاص اپیل

منیب بٹ کا اونٹ فرار، ویڈیو وائرل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار منیب بٹ کا قربانی کا اونٹ فرار ہوگیا، جس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اونٹ کے بھاگنے پر منیب بٹ نے مداحوں سے خاص اپیل بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اتحاد کی گارنٹی نواز شریف اور آصف زرداری نے دی ہے، ٹوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں: سلمان غنی
عیدالاضحیٰ کا جشن
عیدالاضحیٰ قریب ہے اور گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ ہر طرف رنگ برنگے جانور، بچوں کی خوشیاں اور سیلفیوں کا شور مچا ہوا ہے۔ لیکن اسی خوشیوں بھرے ماحول میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کو گرما دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی ترقی کے لیے اہم اقدام کا اعلان
واقعے کی تفصیلات
کہانی کچھ یوں ہے کہ منیب بٹ نے قربانی کے لیے ایک خوبصورت اونٹ خریدا، جسے خاص انداز میں سجایا گیا تھا۔ لیکن یہ اونٹ زیادہ دیر تک قابو میں نہ رہ سکا۔ محلے کے بچے شوق میں اتنے آگے نکل گئے کہ جانور پر پتھر پھینکنے لگے، جس پر وہ ڈر کے مارے رسی تڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا.
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی، پی ٹی آئی نے زیادہ تر سولو فلائٹ کی کوشش کی: محمد زبیر
سوشل میڈیا پر پھیلتا ہوا واقعہ
یہ واقعہ صرف محلے کی حد تک محدود نہ رہا۔ جلد ہی اونٹ کی فرار ہوتے ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی، جس میں دکھایا گیا کہ اونٹ سجی سنوری حالت میں خراماں خراماں گلیوں میں چل رہا ہے جبکہ آس پاس کے بچے اور نوجوان اس سے گھبرا کر راستہ چھوڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
اداکارہ منال خان کا تبصرہ
اداکارہ منال خان نے بھی یہ ویڈیو اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور منیب بٹ و ایمن خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مذاق میں لکھا، "آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے!"
منیب بٹ کی اپیل
منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "ہاں، یہ واقعہ کل پیش آیا تھا۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو پتہ چلا کہ کچھ بچے اونٹ پر چھوٹے چھوٹے پتھر مار رہے تھے، جس سے وہ گھبرا کر بھاگ گیا۔"
اس کے ساتھ ہی منیب بٹ نے والدین سے اہم اپیل بھی کی: "براہِ کرم اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ قربانی کے جانوروں سے حسن سلوک کریں۔ وہ بیچارے پہلے ہی اجنبی ماحول میں ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ظلم نہ کریں."