پنجاب حکومت نے جھولوں پر پابندی عائد کر دی

پنجاب میں عید الاضحی کے دوران مکینیکل جھولوں پر پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال عازمین حج سے پاسپورٹ طلب نہیں کیے جائیں گے، سوشل میڈیا پر سستے حج پیکیج کے نام پر جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں
مکینیکل جھولوں کی مستقل تنصیب پر استثناء
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کو پابندی سے استثناء ہو گا۔ البتہ مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان پر تشدد؛ سلمان فاروقی کو عدالت پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے
فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کی ہدایت
صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں قائم تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال میں غیرمعمولی بارشوں سے جاں بحق اور زخمی کے امدادی چیک پہنچا دیئے گئے
تحفظ کی ضروریات کی تصدیق
اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے گی کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں شدید بارش، 107 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ریڈ الرٹ جاری، متعدد ٹرینیں منسوخ
سیکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا کہ مستقل نصب جھولے جن کے تمام سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل کیا جا رہا ہے، ان پر پابندی نہیں لگائی گئی۔
انسانی جانوں کی حفاظت کا مقصد
ترجمان کے مطابق عارضی طور پر نصب کیے جانے والے اور پھیری والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔