امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص کا حملہ

کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر حملہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) - امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا جس سے 6 افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آور بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، اتوار کو کولوراڈو کے شہر بولڈر کے ایک شاپنگ مال میں اسرائیل کے حق میں ریلی جاری تھی کہ ایک شخص نے لوگوں پر پٹرول بم پھینکے۔ اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کچھ کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی پر بات چیت
حملہ آور کی شناخت اور تحقیقات
حکام نے بتایا کہ حملے کے وقت 45 سالہ حملہ آور نے "فلسطین آزاد کرو" کا نعرہ لگایا تھا، جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ اس کے علاوہ، ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول
دوسری جانب، کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی گروپ کے خلاف یہ واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے، اور کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔