ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف

نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتر بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان کی میڈیا سے گفتگو
میزائل ٹیکنالوجی کا حصول
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نواز شریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کی۔ ہر شعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کے بعد ثنا یوسف کے فالورز میں حیران کن اضافہ، تعداد تقریباً دوگنا ہوگئی
معاشی بہتری پر زور
نواز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا، مسلم لیگ ن اسے بتدریج بہتر بنا رہی ہے۔ ملکی حالات اور معیشت کی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، اس لیے سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دانستہ طور پر ممنوعہ ادویات کا استعمال نہیں کیا بلکہ پاکستان میں عام پائے جانے والے “جم کلچر” کا شکار بنا، ارسلان ایش کی وضاحت
ماضی کی کامیابیاں
نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور چین کے ساتھ مل کر JF7 بنائے۔
لندن میں قیام
واضح رہے کہ نواز شریف اپنا چیک اپ کروانے لندن گئے ہیں اور وہ عید بھی وہیں گزاریں گے۔