ایشین کرکٹ کونسل نے ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ملتوی کردیا

ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت کہاں جا پہنچا؟ جان کر ہی پسینے چھوٹ جائیں
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست
ترجمان اے سی سی کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا، ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے خود کو گولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا
موسمی حالات اور بیماری کی وجہ سے ملتوی
موسمی حالات اور "چکن گونیا" نامی بیماری کے پھیلاؤ کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔
نئی تاریخوں کا اعلان
اے سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔