نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے
رابرٹ اینڈرسن کا انتقال
آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی خریداری کے لیے صرف ایک بولی، 10 ارب روپے کی پیشکش ہوئی
نیوزی لینڈ کرکٹ کی تصدیق
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیسٹ کرکٹر رابرٹ اینڈرسن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ بنگلہ دیش، شاداب سمیت 3قومی کرکٹر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے۔
عمر اور کیریئر کی تفصیلات
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق رابرٹ اینڈرسن 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ رابرٹ اینڈرسن نے 1976 میں لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے لاہور میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 رنز بنائے تھے۔
میچز کی تعداد
اس کے علاوہ رابرٹ اینڈرسن نے 9 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔








