ارشَد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا
ارشد ندیم کا شاندار کارنامہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروئر ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ کا گولڈ میڈل افواج پاکستان کے نام کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی براستہ بٹھنڈہ
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میاں چنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ "میں اپنا میڈل پاکستان کی افواج کے نام کرتا ہوں، پاکستان کی قوم اور گھر والوں کی بہت دعائیں تھیں، جو بھی ہو گولڈ گولڈ ہی ہوتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: عراق میں کلورین گیس لیک سے 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل
آنے والے چیلنجز
انہوں نے مزید کہا کہ "عید کے بعد ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے لئے انگلینڈ کا دورہ ہے، میرا اگلا پلان جو بھی ہوگا مجھے کوچ بتائیں گے۔ پوری کوشش ہوگی کہ جیت کر لوٹوں۔"
یہ بھی پڑھیں: مزہ تو تب ہے، جب حب الوطنی کا مظاہرہ دشمنوں کے سامنے کیا جائے، پاکستانی وکلاء اور صحافیوں کا وفد کانپور بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر انڈیا گیا۔
نوجوانوں کے لئے پیغام
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ "ہمارے گاو¿ں میں سٹیڈیم بن رہا ہے، اس پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوجوانوں کو پیغام دیتا ہوں کہ سٹیڈیم بن رہا ہے میرے پاس آئیں اور سیکھیں۔"
تاریخی کامیابی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد یہ پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل تھا۔








