معرکہ حق کی تاریخی فتح کے بعد اب پاکستان کو مستحکم معیشت بنائیں گے: شہباز شریف
وزیر اعظم کی معیشت کے استحکام کے لئے اصلاحات کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد اب پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں، مجھے کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہئے، جسٹس جمال مندوخیل، گھی ملزم پر ٹیکس سے متعلق کیس میں نوٹس جاری
اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ادارے میں جاری اصلاحات، شفافیت اور ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کا فٹنس انسٹرکٹر شامل تفتیش، کیس کی 4 پہلوؤں سے تحقیقات
تیسرے فریق کی ویلیڈیشن کی ہدایت
وزیر اعظم نے ایف بی آر میں ہونے والی اصلاحات اور اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں اور کرپشن کے انسداد و شفافیت کے قیام کے لئے تمام ریاستی ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ سمیت صاحب بھی حیران تھے کہ افتخارچوہدری کس حد تک جا سکتا تھا، خیر اس کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہی رہا، دبنگ افسر کے سامنے ملنگ بیٹھ ہی جاتے ہیں
معاشی اشاریوں کا مثبت اثر
انہوں نے حالیہ معاشی اشاریوں کو حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا ثبوت قرار دیا۔ وزیر اعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم نے شفافیت کے فروغ اور محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں بھی نمایاں کمی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے آج آئین بحال ہے: تسنیم احمد قریشی
پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) میں اصلاحات
اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) میں جاری اصلاحات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے محصولات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ میں اصلاحات تیزی سے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی
ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام کی تفصیلات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عام صارفین کے لئے آسان اور ڈیجیٹل ٹیکس ریٹرن نظام جلد متعارف کرایا جا رہا ہے، اس نظام کو اردو اور دیگر مقامی زبانوں میں پیش کرنے پر بھی کام جاری ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں شریک وزراء
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔








