مدرسے کے 11 سالہ طالبِ علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں استاد گرفتار
مظفر گڑھ میں مدرسے کے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی
مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں ایک 11 سالہ طالب علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک
گرفتاری اور مقدمہ
پولیس کے مطابق، متاثرہ طالب علم کے والد کی مدعیت میں استاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
طالب علم کی حالت
پولیس نے بتایا کہ ملزم استاد نے طالب علم کو پانچ روز تک مدرسے میں بند رکھا۔ اس کا میڈیکل معائنہ جاری ہے۔
تحقیقات کا عمل
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔








