ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے لیے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

ورلڈباکسنگ کا جینڈر ٹیسٹ کی لازمی قرار دے دینا
لندن (آئی این پی) ورلڈباکسنگ نے تمام باکسرز کے لئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ ورلڈباکسنگ کے فیصلے کے تحت ورلڈباکسنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے باکسرز کے لئے جینڈر ٹیسٹ ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان
ایمان خلیف کو جینڈر ٹیسٹ کی ضرورت
دوسری جانب پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایمان خلیف بھی اس ٹیسٹ کی زد میں آگئی ہیں۔ جینڈر ٹیسٹ کروانے تک ایمان خلیف کسی مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ ورلڈباکسنگ کے مطابق ایمان خلیف کے حوالے سے الجیریا کے باکسنگ فیڈریشن کو اطلاع دے دی گئی ہے، اور ٹیسٹ ہونے تک وہ جون میں اینڈہوون باکس کپ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، پاکستان سے ازبکستان منتقل ہوگیا، پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل
نئے قوانین کا آغاز
ٹیسٹ سے متعلق ایونٹس کے رولز میں ترمیم ورلڈباکسنگ کانگریس کی جانب سے کی گئی ہے۔ نئے قوانین کومبیٹ اسپورٹس میں ایتھلیٹس کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں، ان قوانین کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس اب جینڈر ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔
ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ کا معاملہ
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ تاہم، ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی تھی جس میں انکشاف ہوا کہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہیں۔