باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کرلی
رحیم یار خان میں دلخراش واقعہ
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے بتایا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا باپ اور ایک بیٹا ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو 2025 میں دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کے ایم او یو پر دستخط
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے بستی پیر بخش چاچڑ میں ایک باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں دے کر خود بھی خودکشی کر لی تھی۔ ترجمان شیخ زید ہسپتال نے بتایا ہے کہ باپ اور ایک بیٹا انتقال کر گئے ہیں جبکہ ایک بیٹا اور بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔
اہل علاقہ کی گواہی
اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ بستی پیربخش چاچڑ کے رہائشی عبدالرحمٰن کے دونوں بیٹے گونگے اور بہرے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالرحمٰن محنت مزدوری کرتا ہے اور کئی روز سے کام نہیں مل رہا تھا۔








