سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3347 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کے حوالے سے بڑا انکشاف
یوکرین پر حملے کا اثر
روس پر یوکرین کے حالیہ بڑے حملے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے ریٹ 5900 روپے بڑھ کر 353100 روپے ہوگئے ہیں۔
مقامی مارکیٹ کے نرخ
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 5058 روپے کے اضافے سے 302726 روپے ہوگئے ہیں۔