دنیا کے 10 امیر ترین انسانوں کی فہرست جاری، ایلون مسک سب سے آگے

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) جون 2025 کے آغاز میں فوربس کی نئی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 423 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو مئی میں Tesla کی روبوٹیکسی لانچ کی خبروں کے باعث سٹاک میں 23 فیصد اضافے سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم
مارک زکربرگ کی حیران کن ترقی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ماہ فیس بک (Meta) کے بانی مارک زکربرگ نے حیران کن طور پر جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ان کی دولت میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ جیف بیزوس کی دولت 19 ارب ڈالر بڑھ کر 220 ارب ڈالر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں نے 60سالہ بزرگ کو ہنی ٹریپ کرلیا
سٹیو بالمر کی ترقی
مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر نے بھی ترقی کرتے ہوئے سپین کے زارا چین کے بانی امانسیو اورٹیگا کو پیچھے چھوڑ دیا اور نویں نمبر پر آ گئے۔ بالمر کی دولت 133 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر آ گئی
وارن بفیٹ اور دیگر کی صورت حال
اس فہرست میں وارن بفیٹ کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کی کمپنی برکشائر ہیتھاوے کے حصص میں 5 فیصد کمی کی وجہ سے ان کی دولت 9 ارب ڈالر کم ہو کر 158 ارب ڈالر رہ گئی۔ فرانس کے برنار آرنو کی دولت میں بھی 3 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے اور وہ اب 144 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی سے ناراض ہوں: محمودخان اچکزئی
دنیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت
فوربس کے مطابق دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت اب 1.9 ٹریلین ڈالر ہے، جو مئی کے مقابلے میں 140 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
جون 2025 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست
ایلون مسک – 423 ارب ڈالر،
مارک زکربرگ – 224 ارب ڈالر،
جیف بیزوس – 220 ارب ڈالر،
لیری ایلیسن – 206 ارب ڈالر،
وارن بفیٹ – 158 ارب ڈالر،
برنارڈ آرنو – 144 ارب ڈالر،
لیری پیج – 142 ارب ڈالر،
سرگی برن – 136 ارب ڈالر،
سٹیو بالمر – 133 ارب ڈالر،
امانسیو اورٹیگا – 124 ارب ڈالر۔