10 سال سے سندھ کو کچھ نہیں ملا، اس بار ازالے کی امید ہے: ناصر شاہ

صوبائی وزیر سندھ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کے بجٹ میں سندھ کو کچھ نہیں ملا۔ اس سال چھ سو چھیاسی ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے۔ امید ہے کہ زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کی فضا تبدیل، لوگوں میں نیا احساس جنم لینے لگا، دفاعی نظام پر اعتماد متزلزل ہوگیا، بی بی سی کا تہلکہ خیز انکشاف
بجٹ اجلاس کی اہمیت
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بجٹ کے لیے چاروں صوبوں اور وفاق کا اجلاس ہے، اجلاس میں اپنے تحفظات اور امیدیں پیش کریں گے۔
سندھ کے ساتھ سلوک کی بہتری کی امید
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ سندھ کے ساتھ 2013 سے ہونے والا سلوک نہیں رکھا جائے گا، گزشتہ سال سے سندھ کے حوالے سے بہتری آئی ہے، امید ہے کہ اس سال سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہو سکے گا۔