کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم فیصلے، میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، عیدالاضحیٰ کے حوالے سے اہم فیصلے، میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس؛میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے،جسٹس شاہد بلال حسن کے ریمارکس
کابینہ کمیٹی کا اجلاس
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 29 واں اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے تناظر میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ہزار بچوں کا باپ، دنیا میں سب سے بڑی جسامت، سب سے زیادہ عمر، آدم خور مگر مچھ کی 124 ویں سالگرہ
امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی جبکہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی امن جرگہ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اسپیکر سمیت 21 جرگہ ممبرز نے دستخط کئے
کالعدم تنظیموں پر پابندی
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کسی کالعدم تنظیم کو بینرز یا بورڈز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک شوٹنگ کے سیٹ پر یرغمال بنا کر رکھا گیا : اداکارہ سنگیتا کا تہلکہ خیز انکشاف
عیدالاضحی کے حوالے سے ہدایات
صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے کالعدم تنظیموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ اجلاس میں صوبہ بھر کی انتظامیہ کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے۔
اجلاس میں شریک افراد
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز، ایڈیشنل آئی جی عمران، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔








