اس سال ہراسانی کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے، خاتون محتسب نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب میں تفصیلات شیئر کر دیں

لاہور میں الوداعی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں برس ہراسانی کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ خاتون محتسب نے اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب میں تفصیلات شیئر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کی فتح پر کارڈف میں شاندار تقریب، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل مہمان خصوصی
خاتون محتسب کی کامیابیاں
تفصیلات کے مطابق خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان کی مدتِ ملازمت کے اختتام پر ان کیساتھ کام کرنے والے ساتھیوں اور شراکت دار تنظیموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نبیلہ حاکم علی خان نے کہا کہ محکمے کی کامیابیاں ٹیم ورک اور شراکت داروں کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھیں، جو ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ لاہور کے ایک چھوٹے دفتر سے شروع ہونے والا سفر اب 9 ڈویژنز اور ضلعی سطح تک پہنچ چکا ہے، جہاں خواتین کو اپنے علاقوں میں ہی شکایات درج کرانے کی سہولت میسر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے
ہراسانی کے کیسز کی تفصیلات
یو این ویمن، برگد، وائز کے نمائندگان نے اس موقع پر اوومبڈسپرسن کے ساتھ کام کے تجربات، درپیش چیلنجز اور دفتر کے بھرپور تعاون کی تعریف کی۔ اس موقع پر دفتر کے نمائندگان اور تمام این جی اوز کے نمائندگان کو خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئیں۔ نبیلہ حاکم علی خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سال 2025 کے دوران ہراسانی کے 1950 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 1930 کیسز کو حل کر لیا گیا جبکہ 20 کیسز زیرِ کار ہیں۔ محکمے نے فوری اور مؤثر انصاف کو ترجیح دی اور دفاتر میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں رکن اسمبلی کے حجرے پر حملہ
خواتین کی جائیداد کی منتقلی
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے 4 سالہ دور میں 5 ہزار کنال سے زائد اراضی اور 14 ارب روپے سے زیادہ کی جائیداد خواتین کے نام منتقل کی گئی۔
شکریہ اور کامیابیاں
انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کامیابیاں ان کی ٹیم کی کوششوں، قانون سازوں کی حمایت اور شراکت داروں کی مدد سے ممکن ہو پائیں۔