ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا
تازہ خبر
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی3/1 میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پورٹریٹ مہارت کے نئے دور کا آغاز، ویوو نے پاکستان میں V60 متعارف کروا دیا
تفصیلات
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر نشانہ بنایا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کارروائی
تھانہ سمبل پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، جب کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








