شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج
مقدمہ درج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی گمشدگی پر وزارت دفاع سے رپورٹ طلب
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری فتح ہوگی: لاہور میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران مہران موحدفر نے پاکستانی قوم کے نام پیغام جاری کر دیا
تحقیقات کا آغاز
شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا، این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایف آئی آر کی تفصیلات
شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف نامناسب ویڈیوشہرز کیں جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچا۔








