نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی سکواڈ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ 20 رکنی سکواڈ کی قیادت عماد بٹ کریں گے، اور گرین شرٹس آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
ٹرائلز اور سکواڈ کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل ایکسپرنیوز کے مطابق، پاکستان ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم، درج مقدمات کی رپورٹ طلب
سکواڈ کی تفصیلات
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔
قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام ہیں: منیب الرحمن، عبداللہ اشیاق، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، حنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن، احمد ندیم، محب اللہ، رانا ولید۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
مالی صورتحال اور کھلاڑیوں کی پابندیاں
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی فنڈز کے لئے بات چیت جاری ہے۔ پولینڈ میں رہ جانے والے کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہے، جبکہ قومی پلیئرز کو ڈیلی الاونسز ادا کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سموگ: موٹر سائیکلوں کے سٹینڈ بند، چنگ چی رکشوں پر بھی پابندی عائد
ہیڈ کوچ کے خیالات
ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ نیشنز کپ میں کامیابی کے لئے پر امید ہیں، اور ہاکی ٹیم کی بحالی کے لئے پرو لیگ تک رسائی ضروری ہے۔ قومی پلیئرز اچھا پرفارم کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔
نیشنز کپ کی تفصیلات
نیشنز کپ کا آغاز 15 جون سے ملائیشیا میں ہوگا۔ پاکستان پول بی میں نیوزی لینڈ، ملائیشیا، اور جاپان کے ساتھ شامل ہے۔