عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
 
			موسمیات کی پیشگوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سینکڑوں خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں، شہزادی رائے
عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم عید الاضحی پر 7 سے 9 جون کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، چوتھے دن کا کھیل ختم، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے
برفباری کی توقعات
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بابوسرٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی جمہوریت اور آئین کی بحالی کیلئے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے آج آئین بحال ہے: تسنیم احمد قریشی
بلوچستان میں موسم کا حال
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے، آج صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: محسن نقوی
وادی کوئٹہ کی صورتحال
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و معتدل ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں میں تیز و گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔
اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
اس کے علاوہ آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 
				








 
  