واٹس ایپ نے ایک نئے جدید فیچر کو متعارف کروا دیا ، صارفین کا اہم مسئلہ حل ہو گیا
لاہور (ویب ڈیسک)
واٹس ایپ میں اکثر اسپام میسجز کی بھرمار صارفین کے لیے درد سر بن جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم ڈیلرز نے 27 مارچ سے ملک بھر میں پٹرول پمپس غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کی دھمکی دیدی
نیا فیچر: یوزر نیم پن
مگر اب واٹس ایپ میں ایک فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے غیر ضروری میسجز کی تعداد کو کم کیا جاسکے گا اور ایسا یوزر نیم پن (pin) کی مدد سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین سپن باولر ساجد خان انجری کا شکار
WABetaInfo کی رپورٹ
WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے مستقبل میں جب یوزر نیم فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا تو کمپنی کی جانب سے انہیں پن تیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، صحافی اعزاز سید کا دعویٰ
گیٹ کیپر کی حیثیت
یوزر نیم پن فیچر پہلی بار میسجز بھیجنے والے کانٹیکٹس کے لیے ایک گیٹ کیپر کے طور پر کام کرے گا۔ یعنی جب کوئی فرد آپ کو یوزر نیم کے ذریعے پہلی بار میسج بھیجنے کا خواہشمند ہوگا تو اسے درست پن کا اندراج کرنا ہوگا۔ اس فیچر سے نامعلوم کانٹیکٹس کی جانب سے غیر ضروری یا اسپام میسجز کی تعداد میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم: 1953 میں مسلم لیگ کی حکومت کے دوران شروع ہوا، 6 سال میں مکمل ہونا تھا، مگر سیاسی مخالفت اور مصلحتوں کے سبب مکمل نہ ہو سکا
پرائیویسی کا تحفظ
آسان الفاظ میں کمپنی کی جانب سے یوزر نیم بنانے والے افراد کی پرائیویسی کو مضبوط بنانے کے لیے یوزر نیم پن کا فیچر فراہم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
خصوصی بینر
رپورٹ کے مطابق جب کسی صارف کی جانب سے یوزر نیم بنایا جائے گا مگر پن تیار نہیں کی جائے گی تو واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ ٹیب کے اوپر ایک بینر کے ذریعے اس فیچر کو ان ایبل کرنے کا مشورہ دیا جائے گا تاکہ اکاؤنٹ کو زیادہ تحفظ مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
پیغام رسانی میں دشواری
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پن سسٹم کے اضافے سے واٹس ایپ کی جانب سے نامعلوم کانٹیکٹ کی جانب سے صارفین کو میسج بھیجنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ یعنی صرف وہی افراد آپ کو میسج بھیج سکیں گے جو یوزر نیم اور یوزر پن سے واقف ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں (ICAP) نے فادر چائلڈ کرکٹ نائٹ کا انعقاد کیا
صارفین کو کنٹرول
تو اس فیچر سے صارفین کو مکمل کنٹرول مل جائے گا کہ ان سے یوزر نیم کے ذریعے کون رابطہ کرسکے گا۔
بیٹا ورژن کی آزمائش
یوزر نیم پن فیچر کی آزمائش ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا کیونکہ ابھی تک یوزر نیم کا فیچر ہی کمپنی کی جانب سے متعارف نہیں کرایا گیا۔








