شیخ امتیاز نااہلی ریفرنس؛ وکیل لطیف کھوسہ نے شہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانے کا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا

شیخ امتیاز کی نااہلی کا ریفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی 155 سے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے شیخ امتیاز کی نااہلی کے ریفرنس میں وکیل لطیف کھوسہ نے شہریت چھوڑنے کا کینیڈین سفارتخانے کا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں 310 گاڑیاں غیر قانونی خریدنے کا نیا سکینڈل سامنے آ گیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی پی 155 سے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے شیخ امتیاز کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ شیخ امتیاز نے دسمبر 2022 میں کینیڈین شہریت چھوڑ دی تھی، کینیڈین سفارتخانہ کا شہری چھوڑنے کا تصدیقی خط فروری 2023 میں جاری ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ، کزن کو نامزد کردیا
خط کا جمع کیا جانا
وکیل لطیف کھوسہ نے کینیڈین سفارتخانے کا خط الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید
ن لیگ کے وکیل کا بیان
وکیل ن لیگ نے کہا کہ شیخ امتیاز کے پاس کینیڈین پاسپورٹ 2027 تک کارآمد ہے، جس پر انہوں نے سفر کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شہریت چھوڑنے کے بعد پاسپورٹ پر سفر کرنے کے شواہد جمع کرائیں۔ ن لیگ کے درخواستگزار کے وکیل نے شواہد جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا۔ وکیل ن لیگ نے کہا کہ امتیاز شیخ کا جمع کرایا سرٹیفکیٹ کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیں۔
مکمل سماعت کی تاریخ
الیکشن کمیشن نے شیخ امتیاز کے خلاف ریفرنس پر سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔