ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا، ایک اور کمپنی کو سرمایہ کاری سے روک دیا
نیویارک میں ٹرمپ کا بیان
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوادیا۔
یہ بھی پڑھیں: مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی دبئی میں منائی گئی
ٹیسلا کی بھارت میں دلچسپی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی ہیوی انڈسٹریز کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسلا نے صرف بھارت میں شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والے نجی کشتی مالکان گرفتار، مریم نواز کا پیغام
ٹرمپ کا خدشہ
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فروری میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا کی فیکٹری لگائی تو یہ امریکا کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ گزشتہ دنوں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں آؤٹ ڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کی کِٹ لانچنگ اور ٹرافی کی رونمائی، کھلاڑیوں اور سپانسرز کی شرکت
ایلون مسک اور درآمدی ڈیوٹیز
ایلون مسک ماضی میں بھارت میں ہائی امپورٹ ڈیوٹیز کو سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کے لیے متحرک
ایپل کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کیے جائیں گے، بھارت یا کسی اور جگہ نہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا میں کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
ایپل کی بھارت میں سرمایہ کاری کا بڑھتا رجحان
خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے اور ایپل نے فروری 2025 میں امریکا میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔








