اسلام آباد ہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پک وہیلز کا نیا ٹییزر: کیا ایک نئی گاڑی متوقع ہے؟
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ
عدالتی کارروائی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جس میں ریڑھی بانوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے نجی ریسٹورنٹ کی بندش کے بعد ریڑھی بانوں کو بھی بے دخل کر دیا۔ عدالت کا فیصلہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع نجی ریسٹورنٹ کی حد تک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور قطر کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم
سابق چیف جسٹس کا فیصلہ
وکیل نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ریڑھی بانوں سے متعلق فیصلہ موجود ہے۔
عدالت کے ریمارکس
بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دیے کہ لائسنس یافتہ ریڑھی بانوں کے لیے کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے سی ڈی اے باز رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جون تک کے لیے ملتوی کر دی۔








