اسلام آباد ہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کی کن گیس اور تیل کی سہولیات کو نشانہ بنایا؟
عدالتی کارروائی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جس میں ریڑھی بانوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے نجی ریسٹورنٹ کی بندش کے بعد ریڑھی بانوں کو بھی بے دخل کر دیا۔ عدالت کا فیصلہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع نجی ریسٹورنٹ کی حد تک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ڈاکٹر کا مثالی اقدام، انتقال کرنے والے بیٹے کے گردے عطیہ کردیے۔
سابق چیف جسٹس کا فیصلہ
وکیل نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ریڑھی بانوں سے متعلق فیصلہ موجود ہے۔
عدالت کے ریمارکس
بعد ازاں عدالت نے ریمارکس دیے کہ لائسنس یافتہ ریڑھی بانوں کے لیے کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے سی ڈی اے باز رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جون تک کے لیے ملتوی کر دی۔








