اہم خبر ۔۔۔پنجاب بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ
پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ہوائی اڈوں اور پاک فضائیہ کی ائیر بیسز کے گرد 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم کے ذریعے آئین کی صورت کو تبدیل کرنے کی کوشش: شبلی فراز
پابندیاں اور ان کی مدت
ہوائی اڈوں اور ائیر بیسز کے گرد دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون اور لیزر لائٹ کے استعمال اور قربانی کے فضلے کو پھینکنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں یہ پابندیاں 5 جون سے 20 جون تک مؤثر رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 کارروائیاں، 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
فلائٹ سیفٹی کا تحفظ
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو روکنے اور فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہو کر طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
قانونی پس منظر
سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت یہ پابندیوں کا فیصلہ کیا جو صوبہ بھر میں تمام ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گی۔
معاونت اور صفائی کی ہدایت
تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کے ساتھ ایئرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنائیں تاکہ پرندوں کو راغب کرنے والے تمام عوامل ختم کیے جا سکیں۔








