ماہرہ خان کو شوہر سے ملنے والے تحائف میں پسندیدہ تحفہ کونسا ہے؟
ماہرہ خان کا پسندیدہ تحفہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر سٹار ماہرہ خان نے شوہر سے لئے جانے والے تحفوں میں چوڑیوں کو اپنا پسندیدہ تحفہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دھماکہ
فلم کی پروموشن
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی رومینٹک کامیڈی فلم ’لو گرو‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شکیب الحسن کو زور دار جھٹکا لگ گیا، پابندی کا سامنا
یوٹیوب انٹرویو کی خاص گفتگو
حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو کے دوران ماہرہ نے فینز سے ملنے والی محبت اور اپنے ذاتی رشتوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ سے سوال کیا کہ آپ اپنے رشتے میں کیا تحفہ لینا پسند کرتی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہار افسوس
ماہرہ کا جواب
اس پر اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے چھوٹی چھوٹی چیزیں بطور تحفہ پسند ہیں، چوڑیاں ایسی چیز ہے جس کو میں واقعی بہت پسند کرتی ہوں۔‘
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے 3 نومولود جھلس کر جاں بحق
ہمایوں سعید کا جواب
دوسری جانب جب یہی سوال ہمایوں سعید سے پوچھا گیا تو اداکار نے ذو معنی لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے کچھ بھی نہیں چاہتا، صرف اس کی ’اجازت اور رضامندی‘ چاہتا ہوں۔ ہمایوں کے غیر متوقع جواب نے میزبان سمیت ماہرہ خان کو بھی حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا 7واں سپیل آج سے شروع ہونے کی پیش گوئی
ہمایوں کی وضاحت
اس پر ہمایوں نے وضاحت دی کہ ’میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری بیوی مجھے کہے، جاو¿، جو چاہے کرو، گھومتے پھرو اور پھر گھر واپس آجا¿۔‘
ماہرہ کی رائے
ہمایوں کی وضاحت پر ماہرہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمایوں ’بہت ہوشیار ہے، کیوں کہ انہوں نے دونوں جواب بہت سمجھداری سے دیئے۔'








