وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔
گریڈ 21 میں ترقی
’’جنگ‘‘ کے مطابق حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے 2 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دیدی ہے۔
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
ترقی کے بعد موجودہ عہدوں پر ہی فرائض انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ثمرین زہراء جوائنٹ سیکریٹری مواصلات سیکشن دس کے تحت بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ قومی صحت فرائض انجام دینے والے افسر لئیق احمد کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ریگولر کرتے ہوئے بطور ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ قومی صحت خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید ترقیات
اسی طرح اٹارنی جنرل پاکستان کے سیکریٹری عرفان انجم کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دے کر بطور سیکریٹری اٹارنی جنرل آف پاکستان خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔