کراچی؛ڈیفنس میں سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان اور اس کی فیملی سامنے آ گئی

تشدد کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیفنس میں سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان اور اس کے اہلخانہ بھی سامنے آ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو، ہٹلر کی طرح پوری دنیا میں شرارتیں کر رہا ہے، اس نے خطے کو جنگ میں دھکیل دیا : طیب اردگان
لہرانا کی گواہی
رنچھوڑلائن کے رہائشی سدھیر اور اس کی بہن کلپنا اہلخانہ سمیت گھر کو تالا لگاکر کہیں چلے گئے تھے جب کہ اب سدھیر نے میڈیا پر آکر اپنا پہلا بیان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رابعہ بٹ بھی سوشل میڈیا پر غیرفعال، سوشل میڈیا پر آوازیں اٹھنے کے بعد اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام آگیا۔
نقصان کا سامنا
متاثرہ لڑکے سدھیر نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفتر میں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جارہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی۔
تشدد کا واقعہ
متاثرہ لڑکے کے مطابق گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کردیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا، اسلحہ بردار شخص بھی شدید تشدد کا نشانہ بناتا رہا، سلمان فاروقی اور دوسرے شخص سے بہنیں معافی مانگتی رہیں، ان تمام افراد نے شدید تشدد کے بعد دھمکاکر چھوڑ دیا۔