بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی اومیڈ) کا قیام تنازعات کے پرامن حل کیلئے انتہائی اہم ہے : ماہرین

آئی اومیڈ کا قیام
ہانگ کانگ(شنہوا)ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی اومیڈ) کا قیام ثالثی کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ تنظیم بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں ہانگ کانگ کی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
تقریب کی تفصیلات
ہانگ کانگ میں آئی اومیڈ کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں 85 ممالک اور تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطح کے 400 نمائندے شریک ہوئے۔ ان میں سے 33 ممالک نے موقع پر کنونشن پر دستخط کئے، جس سے وہ آئی او میڈ کے بانی رکن بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے گھاس کھائی ہے ۔۔۔
ماہرین کی آراء
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون کی سیکرٹری اینا جوبین بریٹ نے کہا کہ مقدمہ بازی کے مقابلے میں ثالثی زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے اسے ’’زیادہ دوستانہ‘‘ اور ’’مفید‘‘ طریقہ قرار دیا اور کہا کہ ثالثی تنازعات کے حل کا کم لاگت اور زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے اضافے کا امکان: نجی ٹی وی
پاکستان کی حمایت
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی اومیڈ کے قیام کے لئے چین کا اقدام بروقت ہے اور کثیرجہتی نظام کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ریاض میں معرکہء حق یومِ تشکر کی تقریب
عالمی جنوب کے ترقی پذیر ممالک
چین میں سیرالیون کے سفیر ابو بکر کریم نے کہا کہ عالمی جنوب کے ترقی پذیر ممالک اہم مسائل کے حوالے سے بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ تنظیم ہمیں تنازعات یا پیچیدہ مسائل کے حل کے طریقے تلاش کرنے میں مدد دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کر لیا
سابق صدر کی رائے
سلووینیا کے سابق صدر دانیلو ترک نے کہا کہ آئی او میڈ کے قیام کے کنونشن کو ایک انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا سے رپورٹ مانگ لی
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی
ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کے مشرقی ایشیا کے علاقائی وفد کے نائب سربراہ بورس کیل سیوک نے کہا کہ آئی اومیڈ ایک ایسا فورم ہوگا جہاں مسلح تنازعات ثالثی کے ذریعے ختم کئے جا سکیں گے اور یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں امن کے قیام کی صلاحیت رکھنے والے اور مذاکرات کار اپنی آواز بلند کرسکیں گے۔
ہانگ کانگ کی حمایت
تقریب میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لئے ثالثی پر مبنی دنیا کی پہلی بین الحکومتی بین الاقوامی قانونی تنظیم کے قیام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہانگ کانگ اپنے ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ کے ادارہ جاتی فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لائے گا اور آئی اومیڈ کی مکمل حمایت کرے گا۔