امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے بنگلہ دیش کے سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

ملاقات کا مقصد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے بنگلہ دیش کے سفیر اقبال حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساس نے حاملہ بہو کے ساتھ وہ کیا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔۔۔
موجود افراد
ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ، ڈائریکٹر جماعت اسلامی امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر امین الاسلام خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار
ملاقات کی جگہ
ملاقات امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ہوئی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو دفاع اور سلامتی کے حوالے سے ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تعلیم، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے ہدف دے دیا
دوستی کا نیا دور
پاکستان اور بنگلہ دیش دوستی کے ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں، عوامی سطح پر دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کی ضرورت ہے۔
دوستانہ تعلقات کی اہمیت
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، باہمی دوستی کو فروغ دینا دونوں ممالک کی تقویت کا باعث ہو گا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے بنگلہ دیش کے سفیر کو جماعت اسلامی کے مختلف اداروں کے بارے میں آگاہی بھی دی۔