کیا عورت کی جان اتنی سستی ہے کہ کسی بات پر رضامندی ظاہر نہ کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دی جائےگی؟ فواد چوہدری کی اہلیہ نے سوال اٹھا دیا
فواد چوہدری کی اہلیہ کا تشویشناک سوال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ثنا یوسف کے قتل پر ایسا سوال اٹھا دیا جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی، 283 نادہندگان سے کتنے واجبات وصول کر لیے گئے۔ جان کر آپ حیران رہ جائیں
ثنا یوسف کے قتل پر سوالات
اپنے ایک ٹویٹ میں حبا فواد نے کہا "نور مقدم، سارہ انعام اور اب ستراں سالہ ثناءیوسف؟ کیا عورت کی جان اتنی سستی ہے کہ کسی بات پر رضامندی ظاہر نہ کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دی جائے گی؟"
معصوم چہرہ اور انصاف کی طلب
انہوں نے مزید کہا کہ ثناء یوسف کو بےدردی سے قتل کرنے کے واقعے نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ثناء کا معصوم چہرہ بھلایا نہیں جارہا۔ ثنا کے قاتل کو عبرتناک سزا دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں ایسے درندوں کو سخت لگام ڈالی جاسکے۔ ثناء یوسف انصاف کی منتظر ہیں۔









