مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا۔

مقدمہ کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد یوسف حسن کا بیٹی کے قتل کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائشگاہ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے: ترجمان بلوچستان حکومت
والد کا بیان
یوسف حسن نے بیان میں کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے بیٹی کو کیوں مارا، پولیس تحقیقات کرے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں، حکومت سے انصاف کی امید ہے۔
واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاکر خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔