پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، جبکہ بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں کتنی میٹنگز کیں؟ شیری رحمٰن نے حیران کن تفصیلات شیئر کر دیں
چینی میڈیا کو انٹرویو
نیوز یارک میں سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مستقل جنگ بندی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
پاکستان کی جانب سے بات چیت کی پیشکش
سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لئے تیار ہے، جبکہ یہ واضح ہے کہ بھارت اس کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان کے انکار سے یہ بات صاف ظاہر ہو جاتی ہے کہ موجودہ حالات سازگار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اداکارہ زرین خان بھارتی نوجوانوں کی آن لائن ہراسانی سے پریشان، فحش اور غیر اخلاقی تبصروں پر پھٹ پڑیں
عالمی برادری سے رابطے
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی پر عالمی برادری سے رابطے کر رہے ہیں اور عالمی برادری کو خطے میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی عالمی برادری کے کردار پر زور دیا۔
پاک بھارت جنگ کا تجزیہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کا فاتح کون ہے، آسان جواب یہ ہے کہ کون عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔ بلاول نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کون سا میڈیا عوام کو گمراہ کر رہا ہے اور کون سی حکومت نے تنازعے کے دوران اور بعد میں جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا اور انہوں نے اپنی حکومت سے حقیقت چھپائی، درحقیقت بھارت جنگ ہار گیا ہے۔








