ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثنا یوسف قتل کیس میں اہم انکشاف

قتل کی واردات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل مقتولہ کا فون بھی ساتھ لے گیا اور یہی اس کی گرفتاری کی وجہ بنا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے معروف صحافی ترکی الجاسر کو سزائے موت دے دی
رپورٹر کی وضاحت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے رپورٹر عابد تنولی نے بتایا کہ قتل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کو جدید طریقہ کار کے تحت آگے بڑھانا شروع کیا۔ مقتولہ کے موبائل فون کی سی ڈی آر نکلوائی گئی تو 37 لوگوں کی 300 کالز کو ٹریس کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی ڈیلیوری کے دوران گاہکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والی دنیا کا پہلا ملک جہاں سیکس ورکرز کو بچوں کی پیدائش پر چھٹی ملے گی۔
ملزم کی غلطی
انہوں نے بتایا کہ ملزم موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گیا تھا اور یہی اس کی غلطی ثابت ہوئی۔ پولیس پہلے 12 گھنٹوں کے دوران ہی اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ اصل ملزم فیصل آباد فرار ہوچکا ہے، کیونکہ ملزم عمر اور مقتولہ ثنا کے موبائلز کی کوکیشن ایک ہی جگہ کی آر ہی تھی۔ بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔
صحافی کا تبصرہ
سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم احتیاطی تدبیر کے طور پر مقتولہ کا موبائل لے کر گیا کہ کہیں اس کی موبائل میں کوئی تصویر وغیرہ نہ بن گئی ہو لیکن وہی موبائل اس کی گرفتاری کا سبب بن گیا۔