ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کی توجہ جس قدر روز گار پر ہوگی اتنا ہی فائدہ حاصل ہوگا۔ ان دنوں یہ واحد راستہ ہے جو آپ کیلئے کھل رہا ہے اور انشاءاللہ جلد مالی حالات میں بہتری آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا سٹیل ملز کے ہسپتال، سکول اورکالج کا انتظام سنبھالنے کا اعلان
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک طرف سے کچھ فائدہ ملتا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ بسم اللہ کر کے قدم بڑھائیں اور اپنا حصہ لے لیں جو لوگ ان دنوں وقت کی قدر نہیں کریں گے وہ سخت پچھتائیں گے یاد رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو محبت بانٹتا ہے، وہی سکون پاتا ہے۔
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ خود کو اکیلا مت سمجھیں اللہ ہمارے ساتھ ہے پھر کس بات کی فکر ہے۔ آپ اپنے مقصد کی طرف بسم اللہ کر کے چلیں تو سہی۔ آپ کو غیبی انداز سے کامیابی ملنے کی بڑی امید نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جریدے کی سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی پالیسیوں پر کڑی تنقید، پاکستان کی کھلی حمایت
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
توکل سے جس قدر کام لیں گے اتنا ہی بہتر رہے گا جو نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ تو چل کر آپ تک خود ہی آجائے گا آپ کو زیادہ فکرمند ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنی اور گھر دونوں کی حفاظت ضروری ہے اس میں عزت کا معاملہ اول ہے اس میں ذرا سی بھی لاپرواہی نہ کریں اور آجکل جن کاموں میں پڑے ہوئے ہیں واپس آجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
روحانی معاملات میں اب تیزی سے بہتری آ رہی ہے آپ اب بے فکر ہو جائیں نیت صاف رہی تو آپ کو آگے چل کر بڑا فائدہ حاصل ہو گا اور مشکل جو بھی ہے وہ جلد ختم بھی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے، ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جہاں سے پریشانیاں چل رہی ہیں آپ وہ راستہ بھی تو تبدیل نہیں کر رہے اور پھر ٹینشن میں بھی رہتے ہیں۔ اس وقت صورتحال صرف آپ نے ہی بہتر کرنی ہے اپنی اصلاح کرکے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: مشعال ملک
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اب خود کو بدلنا شروع کر دیا ہے تو سمجھ لیں کہ ان کے حالات بھی بدل جائیں گے۔ اس وقت ضرورت آپ کی توجہ کی ہے اور وہ آپ کسی کام میں خاص دے بھی نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی ہمت ہے کہ آپ نے اتنی سخت بندش اور مخالفت میں بھی دن گزارے۔ اب انشاءاللہ اس کا انعام مل جائے گا اور دن پھرنے شروع ہو جائیں گے۔ آج ہی اندازہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیدیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ کے فضل و کرم سے آپ کا ستارہ ان دنوں آپ کے حق میں خبریں دے رہا ہے۔ آپ موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنی مشکلات ختم کر سکتے ہیں۔ صرف ان مشکلات پر توجہ دینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت: مقبوضہ کشمیر میں دو نئے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ شروع
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
زندگی کو اہم موڑ پر لانے کیلئے اب سنجیدہ ہونا بھی ضروری ہے۔ آپ کو آج اپنے مقاصد کی طرف لوٹ جانا ہے۔ دل کسی اور طرف لگا ہوا ہے واپسی کا راستہ ہی یاد نہیں آپ کو۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
رجعت ستارے کی الٹی چال کو کہتے ہیں جس میں معاملات واپس خرابی کی جانب جا رہے ہوتے ہیں۔ آپ کو آج حسب توفیق صدقہ بھی دینا ہے اور اپنے معاملات پر غور بھی کرنا ہے۔








