سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا سنگ میل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سال پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا، مشکل فیصلے کرنا پڑے: مرتضیٰ وہاب
کاروباری ہفتے کی شروعات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک
گزشتہ کاروباری دن کا اختتام
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سابقہ ریکارڈ
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا.








