ثنا یوسف کا قتل، مختلف شہروں میں 11 چھاپے، 37 لوگوں سے تفتیش، گرفتار ملزم پہلے بھی ملاقات کی کوشش کر چکا: پولیس
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی تدفین
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی اپنے آبائی علاقے چترال میں تدفین کردی گئی ہے جبکہ مرکزی ملزم بھی پولیس کی تحویل میں آچکا ہے۔ حالیہ انکشافات کے مطابق پولیس نے مختلف شہروں میں 11 چھاپے مارے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کے کرنل کا اپنے اعلیٰ افسران پر اہلیہ سے زیادتی کا الزام
پولیس کی کارروائی
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ثنایوسف قتل کیس میں 37 لوگوں سے تفتیش کی گئی اور اسلام آباد، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں 11 چھاپے مارے گئے۔ ملزم، جس کا نام عمر ہے، پہلے بھی 7 سے 8 گھنٹے تک ملاقات کی کوشش کرتا رہا لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ واردات کے روز، ملزم کو موقع مل گیا، وہ مقتولہ کے گھر کے اندر گھسا اور فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں منگل کی رات مارشل لا کا اعلان: پارلیمنٹ کی چھت پر ہیلی کاپٹر، باڑیں پھلانگتے اراکین اسمبلی اور ’میرے ہم وطنو‘ کا معاملہ کیا تھا؟
ملزم کی شناخت
اے آر وائے نیوز کے مطابق، مرکزی ملزم عمر 22 سال کا لڑکا ہے جسے فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ اس نے ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مقتولہ کا آئی فون بھی برآمد کیا۔ بار بار دوستی کی پیشکش مسترد ہونے پر ملزم ثنا یوسف کے گھر تک پہنچا اور ملاقات کی کوشش کرتا رہا۔
ویڈیو رپورٹ








