شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز کا آپریشن
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک
آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، معاشی تھنک ٹینک نے انتظامی ڈھانچے کی اصلاحات کیلئے نئے صوبوں کے 3منظر نامے تجویز کردیئے
وزیراعظم کا تبصرہ
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعلیٰ امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست
وزیر داخلہ کا اظہار خیال
اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دتہ خیل میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
قوم کا عزم
محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم خوارجی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارجی دہشت گردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں خوارجیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ہم پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشت گرد کا صفایا کریں گے۔








