مجھے خوش رہنا اور دوسروں کو خوش دیکھنا پسند ہے” ثنا یوسف نے ایک اور ویڈیو وائرل
اسلام آباد کی دلخراش خبر
نوعمر ٹک ٹاک سٹار ثنا یوسف کو فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹک ٹاکر نے دوستی سے انکار پر قتل کردیا۔ اس کے بعد ان کی چترال میں تدفین کی گئی، اور انٹرنیٹ پر تقریباً ہر دوسرا شخص اس ناحق قتل پر افسردہ دکھائی دیتا ہے۔ اب ثنا یوسف کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے ہرآنکھ کو اشکبار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس کا آپریشن، 10 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
ثنا یوسف کی گفتگو
ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ثنا یوسف کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "میرے لیے سب سے اہم میری والدہ اور والد ہیں، میں سب سے پہلے ان کی خوشی چاہوں گی، اللہ نے سب کچھ دیا ہوا ہے، اور کچھ نہیں چاہیے بس، اللہ کا شکر ہے۔ مجھے خوش رہنا اور دوسروں کو خوش دیکھنا پسند ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ، کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ کا مشاہدہ
سوشل میڈیا پر ردعمل
She was just a child. So full of life and dreams. She didn't deserve to die like this. No one does. But she had her whole life ahead of her. I am so tired of women and girls being murdered just for existing. #JusticeForSanaYousaf pic.twitter.com/K0T7vdotzb
— Sadaf Alvi (@SadafAlvi) June 3, 2025
صدف علوی کا پیغام
یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صدف علوی نے لکھا کہ " وہ ایک بچی تھی جس کے بہت خواب تھے، وہ اس طرح کی موت کی حقدار نہیں تھی۔"








