نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت
الیکشن کمیشن کی کارروائی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس فیز 5 میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کے کزن کو حراست میں لے لیا گیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔ سماعت کے دوران، عمر ایوب روسٹرم پر آئے اور بتایا کہ مجھے نااہلی ریفرنس کی کاپی مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر شرم آنی چاہیے، اداکارہ مشی خان
وکیل مقرر کرنے کی درخواست
عمر ایوب نے کہا کہ میں نے ابھی وکیل بھی مقرر کرنا ہے، بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے، وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت دے دیں، جولائی کے مہینے میں سماعت رکھ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے گرفتار ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا
کمیشن کا فیصلہ
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ سپیکر ریفرنس پر 90 دن کا وقت ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔
عمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، عمر ایوب نے کہا ہے کہ اس ریفرنس سے متعلق قومی اسمبلی کے سپیکر نے کوئی مشاورت نہیں کی۔








