مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے پڑوسی نے ساری کہانی بتادی
قتل کا واقعہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھسنے والے شخص نے قتل کردیا تھا اور اب مقتولہ کے پڑوسی عمیس نامی نوجوان کا موقف بھی سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس
محلے کے واقعے کی تفصیلات
کیپیٹل ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمیس نے بتایاکہ ساڑھے پانچ بجے چیخنے چلانے کی آوازیں آئیں، میں اور پڑوسی انکل چھت پر تھے، ہمیں گھریلو لڑائی لگی، ہر گھر میں ہلکی پھلکی لڑائی چلتی رہتی ہے، پھر آوازیں رک گئیں، دو فائر کی آوازیں آئیں لیکن وہ اس قدر مدھم تھیں کہ ہمیں ایسے لگا جیسے پٹاخے چلے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ: پنجاب حکومت کا ‘گرین لاک ڈاؤن’ اور بھارت سے ماحولیاتی سفارتکاری کا منصوبہ
پولیس کا پہنچنا
ان کا کہناتھاکہ ہمیں ایسے کسی واقعے کا حساس تک نہیں ہوا، قتل کا تو سوچ بھی نہیں سکتے تھے، پھر پولیس کی گاڑی آئی، مغرب کے وقت کافی نفری آگئی تھی، پھر سب کو پتہ چل گیا کہ یہاں قتل ہوگیا، اس سے پہلے محلے میں سب کچھ پرسکون تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے بجٹ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان
مقتولہ کا خاندان
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ اس فیملی کو اس مکان میں شفٹ ہوئے تین چار ماہ ہوئے ہیں، ایک آدھ دفعہ نوجوان لڑکے ہی گھر میں دیکھے لیکن بڑی عمر کا شخص کبھی نہیں دیکھا، جیسے والد ہوں، پارک میں واک کرتے بھی ان لوگوں کو نچلے پورشن میں مقیم فیملی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
محلے کی شناخت
رپورٹ کے مطابق جی 13 میں مقیم اس فیملی کو اہل محلہ نے بھی اکثر مردوں کے بغیر دیکھا ہے، ٹک ٹاک سٹار بھی ہفتے میں دو سے تین دن بعد ہی باہر نکلتی تھی۔








